فیصل آباد: زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ بہاریہ مکئی کی فصل کی کاشت فوری طور پر شروع کر دیں تاکہ بھرپور پیداوار حاصل ہو سکے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کاشتکار بہاریہ کاشت کے لیے  مکئی ئی کی ہائبرڈ اور منظور شدہ اقسام یعنی C-919, C-922, C-707, C-9041, P-3163, P-3203 اور غوری کا استعمال کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ نفع حاصل کیا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بذریعہ ڈرل اور پلانٹر مکئی کی کاشت کیلئے 12 سے 15 کلو گرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں۔ کاشت کے وقت سنگل سپر فاسفیٹ کھاد کے 6 تھیلے، سلفیٹ اور پوٹاش کے 2 تھیلے، اور یوریاکھاد کا 1 تھیلا ڈالیں۔