لاہور: خربوزے کی اچھی پیداوار لینے کے لیے کاشتکاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آبپاشی اور کھادوں کی ترامیم پر خصوصی توجہ دیں۔ بوائی کے وقت 1 بوری  ڈی اے پی اور 1 بوری   پوٹاش لگائیں۔ کاشت پٹریوں  پر کی جائے۔  جب اگاو  مکمل ہو جائے اور پتے نکل آئیں تو گوڈی کریں اور آدھی بوری یوریا کے ساتھ آبپاشی کریں- پھول آنے پر بھی ایک بوری یوریا ڈال کر پیداوار میں خاطر خواہ  اضافہ کیا جا سکتا ہے-

پٹریوں پے لگائی جانے والی فصل کو آبپاشی اس طرح  کریں کہ  پانی  پٹریوں کی سطح سے نیچے رہے- آبپاشی ایک ہفتے کے وقفے سے کریں- صحت مند پودے چھوڑ کر فالتو پودے نکال دیں- خربوزے کی بھر پور پیداوار  حاصل کرنے کے لیے جڑی بوٹیوں کے تدارک کو یقینی بنائیں-