فیصل آباد:محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مکئی کی کاشت بھاری  میرا   زمینوں پر کریں جس میں نکاسی کی اچھی صلاحیت ہو۔ مکئی کی کاشت کے لیے زمین کی مناسب پی ایچ 7 سے 8 ہے۔

مکئی کی کاشت کے لیے  کلر  سے متاثرہ  زمینیں  اور  کی سیم زدہ زمینیں استعمال نہ کریں-

آبپاشی والے رقبے کے لیے تجویز کردہ شرح بیج 8 سے 10 کلوگرام فی ایکڑ ہے جبکہ بارانی علاقوں کے لیے 12 سے 15 کلوگرام بیج فی ایکڑ تجویز کیا جاتا ہے۔

مکئی کی کاشت کے لیے  وٹوں پر بوائی یا ڈرل  سے بوائی کی سفارش کی جاتی ہے-