جڑانوالہ:محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہےکہ مکئی کی کاشت کے لیے،بھاری میرا ،گہری ،0-1 فیصد سے زائد نامیاتی مادہ رکھنے والی، 7سے8 پی ایچ کی حامل اور پانی کو بخوبی جذب کرنے والی زمین موزوں ہے، ریتلی ،کلراٹھی اور سیم زدہ زمین مکئی کی کاشت کے لیے موزوں نہیں ہے۔ کاشتکار بہاریہ مکئی کی منظور شدہ ہائبرڈ اقسام وائی ایچ 1898، ایف ایچ 988،ایف ایچ 1046 اور وائی ایچ 5427 کی کاشت رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ مکئی کی منظور شدہ عا م اقسام ملکہ 2016،گوہر19،ساہیوال گولڈ،سمٹ پاک،پاپ 1اور سویٹ 1 کی کاشت پنجاب کے پہاڑی و میدانی علاقوں میں فروری کے آخرتک کاشت مکمل کر سکتے ہیں۔

مکئی کے کاشتکار آبپاش علاقوں میں ووٹوں پر کاشت کے لیےشرح بیج 8 تا 10 کلوگرام فی ایکڑ جبکہ بارانی علاقوں میں ڈرل کی صورت میں 12 تا 15 کلو گرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں۔  بہاریہ مکئی کی فی ایکڑ اوسط پیداوار موسمی مکئی کی اوسط پیداوار سے تقریباً 20 سے 25 فیصد زیادہ ہوتی ہے۔بہاریہ مکئی کی ہابرڈ اقسام کو شرقاً غرباًوٹوں کی ڈھلوان پر ایک ایک بیج جنوبی سمت پانی لگانے کے فوراً بعد 6 انچ کے فاصلے پر کاشت کریں، ہائبرڈ اقسام کیلئے پودوں کی تعداد 26000 جبکہ عام اقسام کیلئے 23000 فی ایکڑ رکھیں۔

Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-02-01/news-3034877.html