وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکومت نے کھادوں پر 132 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی چین سے ایک لاکھ ٹن سے زائد کھاد درآمد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھاد بنانے والی فیکٹریوں کو گیس پر نمایاں سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ عوام کو کم قیمت پر آٹے کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ مقررہ نرخوں سے زیادہ پر آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف شکایات درج کریں۔ ایس اے پی ایم نے کہا کہ چینی کی پیداوار میں ماضی کے مقابلے میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 4.6 ملین ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔