فیصل آباد: محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب بھرمیں چنے، مونگ،ماش اور مسورکی دالوں کے زیر کاشتہ رقبہ اور پیداوار میں اضافہ کیلئے تحصیل کی سطح پررعائتی قیمتوں پر کاشتکاروں کو نئی ڈرلوں کی فراہمی کے ساتھ فی ایکڑ زیادہ پیداوار ی صلاحیت کی حامل دالوں کی نئی اقسام کا بیج رعائتی نرخوں پر فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ادارہ کے شعبہ دالوں کے زرعی سائنسدانوں نے دالوں کی ایسی نئی اقسام متعارف کرائی ہیں جو 30من فی ایکڑ سے زائد پیداواری صلاحیت کی حامل ہونے کے ساتھ بیماریوں اور خشک سالی کا بہتر مقابلہ کرسکتی ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ شعبہ دالوں کے زرعی سائنسدانوں کی جانب سے ستمبر کاشتہ کماد میں مسور اور فروری کاشتہ کماد میں مونگ کی مخلوط کاشت کے فروغ کیلئے کاشتکاروں کو جدیدٹیکنالوجی فراہم کی جارہی ہے جس سے دالوں کے زیر کاشتہ رقبہ اور کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔
Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-04-27/news-3113342.html