ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ کپاس کے کھیت کے اندر موجود جڑی بوٹیوں کو تلف کریں۔ جڑی بوٹیاں پیداوار میں کمی کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ جڑی بوٹیوں کا فصل کے ساتھ غذائی اجزاء، ہوا اور پانی کا مقابلہ ہوتا ہے اور یہ کیڑوں کے حملے کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے۔ مزید برآں، جڑی بوٹیاں ایسے کیمیکل خارج کرتے ہیں جو کپاس کے پودے کی نشوونما کو روکتے ہیں۔ کپاس کے عام جڑی بوٹیوں میں اٹ سٹ، مدھانا گھاس، جنگلی چولائی، لہلی، قلفہ اور ڈیلا وغیرہ شامل ہیں۔ جڑی بوٹیوں کو گوڈی کے طریقے کار اور جڑی بوٹی مار ادویات کے استعمال سے ختم کیا جا سکتا ہے۔