آم کے باغبانوں کو پھل پر جوؤں ومائٹس کےحملہ کاخاص خیال رکھنے اوراسے مناسب مائٹی سائیڈسے کنٹرول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔باغات میں آم کا پھل پک کر تقریباً تیار ہوچکا ہے لہٰذا باغبان مسلسل کیڑوں کےحملہ کا جائزہ لیتے رہیں۔اور پھل اتارنے کا عمل مکمل ہونے تک پھل کی مکھی کے انسداد کی تدابیر بھی جاری رکھیں تاکہ بہترین اور بے داغ پھل کی صورت میں انہیں اچھا معاوضہ مل سکے۔آم کے باغبان گرے ہوئے پھل کو جمع کرکے زمین میں اچھی طرح دبادیں اور پھل کی مکھی کیلئے فی ایکڑ 6 پھندے لگائیں۔اور پھندوں میں روئی کے تنبے باقاعدگی سے ایک ہفتہ کے وقفہ سے تبدیل کرتے رہیں ۔

Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-06-20/news-3175107.html