مرچ کے کوڑھ کی بیماری کے حملہ سے پیداوارمیں کمی واقع ہوتی ہے۔ یہ بیماری ابتدائی پھل پرگول گہرے دھبوں کی صورت میں ظاہرہوتی ہے جیسے جیسے یہ دھبے پھیلتے جاتے ہیں، سارا پھل سیاہ ہو کر گل سڑجاتاہے۔پتوں کے موڑاؤں کی وجہ سے پتے چڑمڑہوجاتے ہیں‘پھول جھڑجاتے ہیں اور جو پھول بنتاہے وہ بھی چھوٹا ہوتاہے۔

مرچ کا مرجھاؤکی بیماری پتوں پر گول یانوک دار بھورے داغوں کی صورت میں ظاہرہوتی ہے جوبعدمیں سیاہ رنگت اختیار کرلیتے ہیں۔مرچ کے تنے کےگلاؤ کے حملہ سے پودے کا تنازمین کی سطح کے بالکل قریب سے گل جاتاہے بعدازاں سارا پھول سوکھ جاتاہے۔اس بیماری سے بچاؤ کیلئے پھل آوری سے پہلے ٹاپسن ایم ریڈومل گولڈ یا متبادل زہریں 3تا5مرتبہ بدل کر سپرے کریں۔بیماریوں کے بروقت تدارک کیلئے پودوں کا وقفے وقفے سے معائنہ کرتے رہیں۔

Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-06-23/news-3179254.html