باغبانوں کو پھل کی مکھی کے حملہ سے بچاؤ اور سنڈیوں کی تلفی کیلئے باغات میں گر ے ہوئے پھلوں کو فوری اکٹھاکرکے کسی دوسری جگہ زمین پر دبانے کی ہدایت کی ہے تاکہ صحتمند پھلوں کو مکھیوں کے حملہ اورنقصان سے بچایاجاسکے۔ ترشادہ پھلوں کے متاثرہ درختوں کے نیچے فوری ہلکی گوڈی کرنے سے مکھی کا پیوپاسورج کی روشنی میں تلف ہوجاتاہے تاہم نرمکھی کے تدارک کے لئے میتھائل یوجینال کے 5جنسی پھندے فی ایکڑ بھی لگائے جاسکتے ہیں۔
Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-06-13/news-3166490.html