فیصل آباد: محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوبہاریہ مکئی کی کاشت 15جنوری سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار بہاریہ مکئی کی کاشت کیلئے زمین کے انتخاب اور اس کی تیاری پر خصوصی توجہ دیں تاکہ بھر پور پیداوارکے حصول میں مدد مل سکے۔

محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ بہاریہ مکئی کی کاشت جو جنوری کے دوسرے پندرواڑے کے آغاز پر شروع ہوتی ہے کیلئے ایسی بھاری میرا زمین کا انتخاب ضروری ہے جو پانی کو بخوبی جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو نیز ایسی زمین جس میں برسیم یا آلو کی فصل کاشت کی گئی ہووہاں مکئی کی فصل بہتر نشو ونما پاتی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ کہ کلراٹھی، ریتلی اور سیم زدہ زمین کے علاوہ ایسی زمین جس کی پی ایچ 8سے زائد ہومکئی کی کاشت کیلئے موزوں نہیں۔