جڑانوالہ: محکمہ زراعت نے ستمبر کاشتہ کماد کی کٹائی و پیلائی کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں اور کاشتکاروں سے کہاہے کہ وہ اس ضمن میں جدید سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ بعد میں انہیں کسی دقت کا سامنا نہ کرناپڑے۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکار کماد کی کٹائی اس وقت کریں جب فصل مکمل طور پر پک کر تیار ہوجائے اور چینی کی یافت اپنے عروج پر ہو۔انہوں نے کہا کہ گنا سطح زمین سے ڈیڑھ انچ گہرائی سے کاٹا جائے اور اس پر موجود کھوری اور جڑیں بالکل صاف کرنی چاہئیں نیز چھلائی کے دوران آغ اتارتے وقت ساتھ ہی دوتین کچی پوریاں بھی کاٹ دینی چاہئیں اور بیمار و کیڑوں سے متاثرہ گنے بھی نکال کر علیحدہ کرلینے چاہئیں تاکہ بیماری صحت مند گنوں پر اثر انداز نہ ہو اور گرے پڑے سوکھے گنے صحت مند گنوں میں شامل نہ کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گنے کی بہتر پیداوار لینے کے لیے فصل کو گرنے سے بچانا اشد ضروری ہے