سرخ مرچ کی منظور شدہ اقسام گولا پشاوری اور ٹاٹا پوری کی کاشت کو بہترین پیداوار کا ضامن قرار دیاگیاہے- گولا پشاوری اور ٹاٹا پوری اقسام کاشت کرکے سرخ مرچ کی بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے. جبکہ پنجاب کے وسطی علاقوں میں مرچ کی نرسری کا بہترین وقت کاشت اکتوبر کے آخر سے نومبر کا پہلا ہفتہ ہے۔ سرخ مرچ کی کاشت کیلئے بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر، اوکاڑہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اضلاع بہترین موزوں علاقے ہیں۔ کاشتکار بیج کے حصول کیلئے رکھے جانے والے پودوں کو شروع سے نشان لگائیں اور جوپودے آخر تک صحتمند رہیں اور پیداواری لحاظ سے بھی دوسرے پودوں سے بہتر ہوں ان کو آئندہ فصل کے بیج کیلئے استعمال کریں۔ بیج کیلئے پھل کو اچھی طرح سرخ ہونے کے بعد توڑیں اور پھل کو خشک کرنے کے بعد مناسب جگہ پرسٹور کریں.