آبپاش علاقوں میں کمزور زمین کیلئے 2 بوری ڈی اے پی، آدھی بوری یوریا، 1 بوری پوٹاشیم سلفیٹ یا 5 بوری سنگل سپر فاسفیٹ، 1 بوری یوریا،  1 بوری پوٹاشیم سلفیٹ یا اڑھائی بوری نائٹروفاس، 2بوری ایس ایس پی 18 فیصد، 1 بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑکھاد کی مقدار بوقت کاشت اور 1 بوری یوریا یا 2 بوری امونیم نائٹریٹ پہلے یا دوسرے پانی کے ساتھ استعمال کریں جبکہ اوسط زرخیز زمین میں ڈیڑھ بوری ڈی اے پی، آدھی بوری یوریا، 1 بوری پوٹاشیم سلفیٹ یا 4 بوری سنگل سپر فاسفیٹ، 1 بوری یوریا، 1 بوری پوٹاشیم سلفیٹ یا ڈیڑھ بوری ایس ایس پی18فیصد، 2 بوری نائٹروفاس، 1 بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ کھاد کی مقدار بوقت کاشت اور 1 بوری یوریا یا2 بوری امونیم نائٹریٹ پہلے یا دوسرے پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-09-29/news-3298169.html