فیصل آباد: محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کریلا کاشت کرنے کا مشورہ دیا کہ  جب ماحول کا درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہو تب کریلا کاشت کیا جائے۔ کریلے کی کاشت کے لیے شرح بیج 2.5-3 کلوگرام فی ایکڑ ہے۔  کریلے کی کاشت کے لیے بوائی کا وقت فروری سے اپریل کی 15 تاریخ ہے جو مئی سے ستمبر تک پھل دیتا ہے۔