محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ چار فٹ پر لگائی گئی فصل زیادہ پیداوار دیتی ہے۔ کیونکہ اس میں پیلائی کے قابل گنوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ کھلے سیاڑوں میں پودوںکو روشنی ہوا اور غذائی اجزا وافر مقدار میں ملتے ہیں۔ سیاڑوں میں ڈالی جانے والی کھادوں کا فائدہ زیادہ ہوتا ہے۔ جڑی بوٹیوں کے لیےکیمیائی ادویات کا خرچ آدھا رہ جاتا ہے کیونکہ سپرے صرف سیاڑوں میں کی جاتی ہے۔ جبکہ سیاڑوں کے درمیاں ٹریکٹر کے ذریعے گوڈی والے ہل ترپھالی یا کلٹیویٹر سے گوڈی یا نلائی کی جاتی ہے، فصل کم گرتی ہے اور پانی کی بچت ہوتی ہے۔