ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو سویا بین کاشت کرنے کا مشورہ دیا۔ سویا بین ایک بہت زیادہ نقد آور فصل ہے اور مارکیٹ میں اس کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ اس کے علاوہ سویا بین میں وٹامنز اور منرلز کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ کاشت کے لیے موزوں ترین وقت 15 مارچ تک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ سے زیادہ پیداوار اور معیاری بیج حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ سویا بین کی منظور شدہ اقسام کاشت کریں۔