بالغ مادہ فروٹ مکھیاں پھلوں کے اندر داخل ہوتی ہیں اور پکے ہوے پھلوں کے اندرونی بافتوں میں انڈے دیتی ہیں۔ انڈوں سے نکلنے کے بعد، پیلے لاروا کیٹرپلر اندرونی گودے کو کھانا شروع کر دیتے ہیں جس سے پھل گلنے لگتے ہیں۔ پھل کی مکھی کے تدارک کے لئے باغبان  آم کے باغات کی صفائی کا مکمل خیال رکھیں اور باغات کی پیسٹ سکاؤٹنگ بھی کی جائے۔ باغبان فروٹ فلائی کو پھنسا کر مارنے کیلئے پودوں کے اردگرد کیڑے مار ادویات کے طعمے بناکر ڈبے لٹکا دیں- باغبان خصوصی طورپر پھل کی مکھی کے تدارک کے لئے میتھائل یوجینال زہرکا سپرے بھی کریں۔ آم کے باغات میں 12 سے 14 دن کے وقفہ سے آبپاشی کا سلسلہ بھی جاری رکھناچاہئیے تاکہ پودوں کو کسی بھی قسم کے کیڑے مکوڑوں یابیماریوں کے حملہ کے نقصان سے بچایا جاسکے۔

Source: www.urdupoint.com