کاشتکار پیاز کی کاشت فوری مکمل کر لیں جبکہ بہتر پیداوار کیلئے پھلکارا اور ڈارک ریڈ اقسام کو ترجیح دی جائے۔  پیاز کی کاشت کیلئے ایسی زمین کاانتخاب کریں جس میں پانی جذب کرنے کی بھر پور صلاحیت موجود ہو۔ پیاز کی کاشت سے قبل گوبر کی گلی سڑی کھاد ایک من فی مرلہ کے حساب سے ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح ملا دیں- اس طریقہ سے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ کاشتکار شرح بیج فی ایکڑ 3 سے4 کلوگرام رکھیں۔

Source: www.urdupoint.com