کاشتکار زیادہ بارشوں کی صورت میں فوری طور پر پانی کے نکاس کیلئے شفٹی پمپ کا استعمال کریں تاکہ اضافی پانی کو فوری طور پر کھیت سے نکالا جاسکے۔ بارش کے بعد یوریا 2 کلو گرام + پوٹاشیم نائٹریٹ 200 گرام + بوریک ایسڈ (17 فیصد) 300 گرام + زنک سلفیٹ (33 فیصد)250 گرام اور میگنیشیم سلفیٹ 300 گرام کو 100 لٹر پانی میں حل کرکے سپرے کریں۔ پتہ مروڑ وائرس کی روک تھام کیلئے کھیت کے اندر اور کھیت کے ارد گرد موجود جڑی بوٹیوں کی تلفی کو یقینی بنائیں۔ حملہ معاشی حد نقصان سے بڑھنے کی صورت میں گیماسائی ہیلوتھرین بحساب 100 ملی لٹر + تمباکو 1 کلوگرام فی 100 لٹر پانی میں حل کرکے سپرے کریں۔ ایک ہی گروپ کی زہر کا بار بار استعمال نہ کریں۔ تمام کاشتکاری کے امور محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق کریں۔

Source: www.urdupoint.com