جوار اور باجرہ جانوروں کا پسندیدہ چارہ ہے جس میں خشک سالی اور گرمی برداشت کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ کاشتکار جوار کی فصل کو بذریعہ ڈرل قطاروں میں کاشت کریں جبکہ بطور باجرہ کی کاشت بذریعہ کیرا کرنی چاہئے-  کاشتکار پودوں کا درمیانی فاصلہ 5سے 6 انچ رکھیں اور بیج ڈیڑھ انچ گہرائی سے زیادہ نہیں ڈالنا چاہئے۔ کھاد زمین کی ذرخیزی کے مطابق استعمال کی جائے جس کی شرح  فصل کیلئے ایک بوری ڈی اے پی، آدھی بوری یوریا اور ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ ہونی چاہیے۔ چونکہ اکتوبر اور نومبر میں اکثر ان فصلوں کی کمی ہو جاتی ہے لہٰذا اگست میں جوار اور باجرہ کی کاشت سے اس کمی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

 Source: www.urdupoint.com