مونگ پھلی کی اچھی پیداور کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال ضروری ہے۔ کاشتکار کھادوں کی مقدار کا صحیح تعین کرنے کیلئے زمین کا تجزیہ ضرور کریں اور ماہرین زراعت کی مشاورت سے متناسب کھادوں کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ بہتر فصل حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ پھلی دار فصل ہونے کے ناطے مونگ پھلی اپنی ضروریات کی 80فیصد نائٹروجن فضا سے حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جولائی کے اختتام اور اگست کے آغاز دوران  میں جب  پھول نکل رہے ہوتے ہیں تو  کاشتکار 200 کلوگرام فی ایکڑ یا 25 کلوگرام فی کینال کی شرح سے جپسم ڈال دیں-

Source: www.urdupoint.com