موسم گرما کی شدت کے علاوہ فضا میں نمی کے باعث گوبھی کی فصل پر سفید مکھی کے حملہ کا خطرہ ہوسکتا ہے- سفید مکھی چھوٹے سفید پروں والے کیڑے ہیں جو پتوں کے نیچے پائے جاتے ہیں۔ کاشتکاروں کو موسم بہار کے بعد سے حساس پودوں کی کثرت سے جانچ پڑتال کرنی چاہیے تاکہ نقصان دہ انفیکشن کے پیدا ہونے سے پہلے ہی کارروائی کی جا سکے۔ کاشتکارکھیت کی اچھی طرح آبپاشی کریں تاکہ پودوں کی جڑیں نرم ہوجائیں اور اکھاڑتے وقت انہیں ٹوٹنے سے بچایا جاسکے۔ کاشتکار سفید مکھی کے حملے پر قابو پانے کے لیے ڈایافینتھیوران اور بیپروفیزائن کا سپرے کریں۔