موسم برسات میں امرود کی فصل کو پھل کی مکھی بہت زیاد ہ نقصان پہنچاتی ہے-  یہ مکھی پھل کے اندر اپنا ڈنگ داخل کرکے ا نڈے دیتی ہے جن سے چھوٹی چھوٹی سنڈیاں پیداہوکر گودے کو کھانا شروع کردیتی ہیں اور پھل گل سڑ جاتاہے۔  امرود کے باغبان ابتدائی علامات ظاہر ہوتے ہی فوری طورپر محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے تدارکی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ انہیں کسی مالی نقصان یا پریشانی کا سامنانہ کرنا پڑے- کاشتکار پھل پکنے پر ہفتہ وار وقفوں پر ایسیفیٹ اور کلوروفیناپا ئر  ضرور سپرے کریں۔

Source: www urdupoint.com