مونگ پھلی کی کاشت کے لیےریتلی، ریتلی میرا، ہلکی میرازمین موزوں ہے۔ زمین کی تیاری کے وقت گہرا ہل چلائیں تاکہ اوپر والی مٹی مکمل طور پر نیچے چلی جائےاور جڑی بوٹیاں بھی تلف ہوجائیں۔ بارانی علاقوں میں مونگ پھلی کی کاشت دبائے ہوئے وتر میں وسط مارچ تا آخر مئی میں کرنی چاہیے۔ مونگ پھلی کی کاشت کے لیے موزوں درجہ حرارت 20 تا 30 سینٹی گریڈ درکار ہوتا ہے۔مونگ پھلی کی اقسام میں باری-2011،پوٹھوہار،باری-2016،این اے آرسی-2019،فخر چکوال اور اٹک شامل ہیں۔این اے آر سی -2019کے علاوہ باقی اقسام کےلیے شرح بیج 70 کلوگرام پھلیاں یا 40 کلوگرام گریاں فی ایکڑ یعنی 5 کلوگرام گریاں فی کنال جبکہ این اے آرسی-2019 کے لیے 35 کلو گرام گریاں فی ایکڑ استعمال کریں۔ قطاروں کا درمیانی فاصلہ 1.5 فٹ اور پودوں کادرمیانی فاصلہ 6 تا 8 انچ رکھیں۔