باجرہ موسم گرما کا ایک اہم چارہ ہے۔ اس کے سبز چارے اور بیج میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔باجرے کی فصل دوسرے چارہ جات کی نسبت پانی کی کمی کو بہتر طور پر برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اسے بارانی علاقوں کی فصل بھی کہا جاتا ہے۔ یہ دودھ دینے والے اور دوسرے جانوروں کے لیے یکساں مفید ہے۔باجرے کی  گورنمنٹ کی طرف سے منظور شدہ اقسام  سرگودھا باجرہ-2020، سرگودھا باجرہ-2011،  اور ایم بی-87 ہیں۔ باجرے کی چارہ کے طور پر  کاشت کے لیے5تا 6 کلو جبکہ بیج والی فصل کے لیے2 تا 3 کلو گرام صاف ستھرا اور صحت مند بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔