گندم کی کٹائی کے بعد زمین کی تیاری کے لیےکھیت کو پانی لگائیں،وتر آنے پر دو مرتبہ روٹا ویٹر ،ایک مرتبہ لیذر لیولر اور دو مرتبہ ہل چلا کر کھیلیاں بنائیں۔اور زمیں کی سخت تہ توڑنے کے لیے3 سال بعد گہرا ہل چلائیں اور بجائی ترجیحاً شمالاً جنوباً کریں۔بی ٹی اقسام کے ساتھ کم از کم 10 فیصد رقبہ نان بی ٹی اقسام کا بھی کاشت کریں، تاکہ حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کےخلاف قوت مدافعت پیدا نہ ہو سکے۔ کپاس کی کاشت قسم کے لحاظ سے یکم اپریل تا 31 مئی تک مکمل کریں۔75 فیصد اگاؤ والا بر اترا ہوا 6 کلو گرام اور 60 فیصد اگاؤ والا 8 کلو گرام بیج پھپھوندی کش زہر لگا کر استعمال کریں۔زمین کی تیاری کے وقت 1.5بوری ڈی اے پی اور ایک بوری ایس او پی استعمال کریں۔اور بجائی کےفوراًبعد 24 گھنٹے کے اندر جڑی بوٹی مار زہر مثلاً پینڈی میتھالین 1250 ملی لیٹر یا ایس میٹولا کلور بحساب 800 ملی لیٹر فی ایکڑ سپرے کریں۔