ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو گندم کی کٹائی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گندم کا 10 فیصد نقصان کٹائی کے انتظامات کی وجہ سے ہوتا ہے۔ بارش کے امکانات ہونے کی صورت میں فصل کی کٹائی روک دیں۔ گندم کی کٹائی کے لیے بہترین مشین کمبائن ہارویسٹر ہے جس کے ذریعے نقصانات کو زیادہ سے زیادہ کم کیا جا سکتا ہے۔ کٹائی کے وقت بیج میں نمی کا تناسب 10 فیصد ہونا چاہیے۔ بیمار پودوں کو کٹائی سے پہلے کھیت سے نکال دینا چاہیے۔