ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ کپاس کی صرف منظور شدہ اقسام کاشت کریں اور زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے صرف تصدیق شدہ بیج استعمال کریں۔ کپاس کی بی ٹی اقسام کی کاشت 31 مئی تک مکمل کر لی جائے۔ حکومت منظور شدہ اقسام پر ایک ہزار روپے کی سبسڈی بھی فراہم کر رہی ہے جس میں بی ایس-15، سی آئی ایم-663 ، سی کے سی-1، آئی یو بی -2013، ایم این ایچ-1020، نیاب-545، نیاب-878 اور نیاب کرن شامل ہیں۔ پودے سے پودے کا فاصلہ 7 انچ اور پودے کی آبادی 17500 فی ایکڑ ہونی چاہیے۔ کپاس کی کاشت کے لیے اچھی نکاسی والی اور اچھے نامیاتی مادے والی مٹی کی سفارش کی جاتی ہے۔