ماہرین زراعت نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے بھاری میرا زمینوں  میں جوار کی کاشت کریں۔ جوار کی کاشت کے لیے تجویز کردہ شرح بیج 32 کلوگرام فی ایکڑ ہے۔ جوار کے لیے زمین کی تیاری کے لیے کھیت میں 3 سے 4 بار ہل چلائیں اور اس کے بعد سہاگا دیں۔ بمپر پیداوار حاصل کرنے کے لیے منظور شدہ اقسام کاشت کریں جن میں چکوال جوار، جے ایس-2002، جے ایس -26 اور جوار-2011 شامل ہیں۔ پیداوار بڑھانے کے لیے  گوبر کی گلی سڑی  کھاد کا استعمال کریں۔