لاہور: محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فصل کو کیڑوں کے حملے بالخصوص سفید مکھی سے بچانے کے لیے باقاعدگی سے پیسٹ سکاؤٹنگ کریں۔ انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ سبزیوں کو سفید مکھی کے حملے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ کپاس اگانے والے علاقوں میں کپاس کی عدم موجودگی میں بھی سفید مکھی کھیت میں رہتی ہے اور سبزیوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔ کیڑوں کے حملے پر قابو پانے کے لیے کسانوں کو ہفتے میں دو بار کیڑوں کی اسکاؤٹنگ کرنی چاہیے۔