کاشتکار فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے کماد کی فصل کو پانی کی کمی ہرگز نہ آنے دیں اور ضرررساں کیڑوں سے بچاؤ کے لئے اقدامات کریں۔ کماد کی فصل میں بارش کے ساتھ ہی جولائی میں گورداسپوری گڑواں کے پروانے نکل آتے ہیں۔ یہ گنے کی گانٹھ سے اوپر تنے کے چھلکے کو ایک حلقے میں کترتی ہیں اور ایک سیدھی سرنگ بناتی ہیں ۔ اس طرح گنے کے اوپر کا حصہ پہلے مرجھا تا ہے اور پھر سوکھ جا تا ہے ۔ اس لئے کماد کی فصل کو 15 سے 20 دن کے وقفے سے آبپاشی کر یں اور کاشتکار کھیت کو زیادہ دیر تک خشک نہ چھوڑیں-