مکئی کے کاشتکار ایک ہی کھیت میں بار بار مکئی کاشت نہ کر یں کیونکہ فصل میں اگنے والی جڑی بوٹیاں مستقل حیثیت اختیار کرجاتی ہیں جوبعدازاں فصل کی پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہیں- کاشتکار موسمی مکئی کی کاشت بروقت مکمل اور مکئی کی کاشت کیلئے بھاری میرا زمین جو پانی کو بخوبی جذب کرسکے کا انتخاب کریں اور جس میں نامیاتی مادہ وافر مقدار میں موجود ہو۔ کاشتکار زمین کی تیاری کرتے وقت دو سے تین مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ دینے کے بعد مٹی کو نرم کریں-