زراعت نامہ:  میدانی علاقوں میں ادرک  فروری مارچ اور پہاڑی علاقوں میں مئی کے آخر تک کاشت کی جا سکتی ہے  تاہم گرم اور خشک لو چلنے سے پہلے ادرک کاشت کر لینا چاہیے۔ ادرک کی کاشت کے لیے عموماًدس سے پندرہ من گٹھیاں فی ایکڑ کے لیے کافی ہوتی ہیں۔بشرطیکہ ہر گھٹی میں دو سے تین آنکھیں ہوں۔ ادرک کی کاشت سے پہلےزمین میں دو سے تین دفعہ گہرا ہل چلا کر زمین کو نرم کر لیا جائے اور پھر زمین کو کھلا چھوڑ دیا جائے، پندرہ سے بیس دن بعد راؤنی کر کے دو تین دفعہ ہل اور سہاگہ چلا کر زمین کو اچھی طرح بھر بھرا کر لیا جائے۔  ادرک کے 25 سے 30 گرام کےان دھلے ٹکڑوں کو مارچ کے دوران ریت میں ہفتہ یا دس دن تک دبائیں اورجب  ادرک کے ٹکڑے بھوٹنے لگیں تو کھیت میں منتقل کر دیں۔