مونگ پھلی کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لیے سفارش کردہ اقسام کاشت کریں۔کیونکہ یہ اقسام زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل ہونے کے علاوہ خشک سالی،بیماریوں اور کیڑوں کے حملے کے خلاف قوت مدافعت بھی رکھتی ہیں، ان میں اٹک-2019، فخر چکوال،این اے آرسی-2019، باری-2016،باری -2011 اور پوٹھوہار شامل ہیں۔ان اقسام کی کاشت سے موافق موسمی حالات میں سفارش کردہ حکمت عملی اپنا کر 30من فی ایکڑ تک پیداواری لی جا سکتی ہے۔ فخر  چکوال مونگ پھلی کی  اگیتی قسم ہےجسکی کی کاشت کے بعد اگیتی فصل کاشت کی جا سکتی ہے۔