فیصل آباد  : محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو  سورج مکھی کی کاشت جنوری سے شروع کر کے وسط فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے –

ترجمان محکمہ زراعت کا  مزید کہنا  تھا کہ اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ رقبہ کاشت کریں-سورج مکھی کی فصل 130 دن  میں پک کر تیار ہو جاتی ہےاور کم لاگت میں زیادہ منافع حاصل ہوتا ہے-

اس کے لیے ضروری ہے کے محکمہ زراعت سے منظور شدہ اقسام کاشت کرٰیں جن میں بیماری کے خلاف قوت مدافعت موجود ہو- اس میں    ہائی  سن -33، ہائی سن -39، اگورا -4،  این کے -278، ایٖف ایچ -331، 64-اے -93، جی -101، اور ڈی کے -4040 –

کماد کے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کماد کی کٹائی کے بعد سورج مکھی کی کاشت شروع کر دیں اور وسط فروری تک مکمل کر لیں