قصور: ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار اچھی روائیدگی کے لئے بذریعہ ڈرل وپورچنے کی کاشت مکمل کریں اور فاسفورسی کھادوں کا بھی خاص خیال رکھا جائے تاکہ بہتر سے بہتر پیداوارکا حصول ممکن ہوسکے۔

انہوں نے بتایا کہ چنے کی فصل کو دوسری فصلوں کی طرح نائٹروجن کی زیادہ ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ پودے اپنی ضرورت کے مطابق نائٹروجن ہوا سے حاصل کرلیتے ہیں تاہم چنے کی بہترپیداوارحاصل کرنے کے لئے اس فصل کو فاسفورس کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے جس کے باعث پیداوارمیں اضافہ کے علاوہ فصل کے جلدپکنے میں بھی معاونت حاصل ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکار چنے کے کھیت میں فی ایکڑ رقبہ پر 34کلوگرام فاسفورس ڈالیں۔