لاہور: خربوزے کی اچھی پیداوار لینے کے لیے کاشتکاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آبپاشی اور کھادوں کی ترامیم پر خصوصی توجہ دیں۔ بوائی کے وقت 1 بوری ڈی اے پی اور 1 بوری پوٹاش لگائیں۔ کاشت پٹریوں پر کی جائے۔ جب اگاو مکمل ہو جائے اور پتے نکل آئیں تو گوڈی کریں اور آدھی بوری یوریا کے ساتھ آبپاشی کریں- پھول آنے پر بھی ایک بوری یوریا ڈال کر پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے-
پٹریوں پے لگائی جانے والی فصل کو آبپاشی اس طرح کریں کہ پانی پٹریوں کی سطح سے نیچے رہے- آبپاشی ایک ہفتے کے وقفے سے کریں- صحت مند پودے چھوڑ کر فالتو پودے نکال دیں- خربوزے کی بھر پور پیداوار حاصل کرنے کے لیے جڑی بوٹیوں کے تدارک کو یقینی بنائیں-