فیصل آباد: آم کے مرکزی پیداواری علاقوں میں کورا دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں پڑتا ہے- پاکستان آم کی پیداوار میں دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔ پاکستان میں آم کی کل کاشت شدہ رقبہ 170 ہزار ہیکٹر ہے اور اس کی سالانہ پیداوار 1784 ہزار ٹن ہے۔
زمین کے درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی کو کم کرنے کے لیے گلے سڑے گوبر کی کھاد کا استعمال کیا جانا چاہیے۔ تنے پر سفیدی بڑے پودوں کے تنے پر کی جانی چاہئے۔ چھوٹے پودوں کے تنے کو کورے سے بچانے کے لیے ملچنگ بھی کرنی چاہیے۔ آم کی شاخوں کی کٹائی کے بعد بورڈیکس مکسچر کا استعمال پودوں پر کیا جائے تاکہ پودوں کوکورے کے دباؤ سے بچایا جا سکے۔ آم کے پودوں کو کورے سے بچانے کے لیے کھاد اور آبپاشی کی مناسب مقدار ڈالنی چاہیے۔