ماہرین زراعت نے مسورکے کاشتکاروں کو بہترپیداوار کے حصول کے لئے پھول نکلنے اور پھلیاں بننے پر پانی لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار آبپاشی میں کسی کوتاہی کامظاہرہ نہ کریں کیونکہ بروقت آبپاشی سے پھول اور پھلیاں زیادہ لگنے سمیت دانے موٹے بنتے ہیں جن سے پیداوار میں بھی اضافہ ہوتاہے نیز کاشتکار ستمبرکاشتہ کمادمیں مسور کی مخلوط کاشت بھی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مسورکی فصل پرپھول نکلنے اورپھلیاں بننے کے مرحلے پر سست تیلےاورلشکری سنڈی کا امکان بڑھ جاتاہے لہذا ان نقصان رساں کیڑوں کے بروقت تدارک کے لئے کاشتکار ہفتہ میں 2بار فصل کی پیسٹ سکاٹنگ کریں۔ ا نہوں نے بتایا کہ سست تیلہ پتوں کی نچلی سطح سے رس چوستا اور میٹھا لیسدارمادہ خارج کرتاہے جس پر کالی پھپھوندی اگنے سے پودوں میں ضیائی تالیف کا عمل متاثر ہوتاہے۔

Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-04-21/news-3105769.html