کماد کی ستمبر کی کاشت کے ساتھ چنے کی مخلوط کاشت انتہائی مفید ثابت ہوئی ہے لہٰذا کاشتکار ڈرل یا پور سے چنے کی کاشت یقینی بنائیں اور 4 سے ساڑھے 4 فٹ کے فاصلہ پر کماد کے درمیان بیڈ پر چنے کی 2 لائنیں جبکہ 2 سے اڑھائی فٹ کے فاصلہ پر کاشتہ کماد کے درمیان بیڈ پر چنے کی ایک لائن کاشت کریں تاکہ کماد کے ساتھ ساتھ چنے کی اچھی فصل بھی حاصل ہو سکے۔ چنے کی دیسی اقسام بلکسر 2000، پنجاب 2008، ونہار 2000، بٹل 98، تھل 2006، سی ایم 98، بھکر 2011 اور کابلی چنے کی اقسام سی ایم 2008، نور 91، نور 2009، نور 2013 وغیرہ کاشت کرکے بمپر کراپ حاصل کرسکتے ہیں۔ کاشتکار چنے کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے بوائی کے وقت ڈیڑھ سے 2 بوری ڈی اے پی کھاد فی ایکڑ بھی استعمال کریں تاکہ انہیں شاندار فصل حاصل کرنے میں کسی مشکل کاسامنا نہ کرناپڑے۔
Source: https://www.urdupoint.com/daily/live/agriculture-page2.html