کاشتکار سونف کی کاشت کیلئے ذرخیز چکنی مٹی والی زمین کا انتخاب کریں جبکہ اسے سیلابہ زمینوں میں بھی بغیر پانی کے کاشت کرکے بہترین فصل حاصل کی جاسکتی ہے۔  کاشتکار سونف کی کاشت سے قبل کھیت میں 3 سے4 مرتبہ ہل چلا کر زمین کو ہموار کر لیں اور گوبر کی گلی سڑی کھاد 10 سے 12 گڈے فی ایکڑ ڈال کر زمین میں اچھی طرح ملائیں اور سونف کی کاشت لائنوں میں وٹیں بنا کربذریعہ چھٹہ کریں کیونکہ چھٹہ سے کاشت کی ہوئی فصل زیادہ پیداوار دیتی ہے۔ سونف کی کاشت میں لائنوں کا درمیانی فاصلہ ڈیڑھ فٹ اور پودے سے پودے کا درمیانی فاصلہ 9 انچ رکھنا ضروری ہے کیونکہ لائنوں کا فاصلہ بڑھانے سے پیداوار میں کمی ہو جائے گی جبکہ 1 ایکڑ سونف کی کاشت کیلئے 4 سے5 کلوگرام بیج استعمال کیاجائے۔