محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو برسات کے موسم میں مکئی کی فصل سے بارش کے پانی کے فوری نکاس کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کیونکہ اگر بارش کا پانی کھیت میں 24گھنٹے سے زیادہ دیر تک کھڑا رہے تو فصل کی بڑھوتری رک جاتی ہے اور 48گھنٹے تک پانی کھڑا رہنے کی صورت میں پودے مرجھا جاتے ہیں اور فصل کا نقصا ن ہوجاتاہے۔ جبکہ انہیں مکئی کی فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ جڑی بوٹیاں 25 سے 50 فیصد تک پیداوار کم کرنے کا باعث بن سکتی ہیں۔ جڑی بوٹیوں کی ابتدائی مرحلہ میں تلفی اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر مکئی کی فصل پر کسی بیماری یا کیڑے مکوڑے کا حملہ نظر آئے تو مناسب زہروں کا سپرے یقینی بنایاجائے۔
Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-07-13/news-3200648.html