قصور: کاشتکاروں کو چنے کی فصل کی چھدرائی کے دوران اضافی پودے نکالنے اور قطاروں میں پووں کادرمیانی فاصلہ 6انچ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار فی ایکڑ بہترپیداوارکے حصول کے لئے فصل کی نہ صرف مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں بلکہ فصل اگنے کے 10 سے 15 دن کے اندر اس کی چھدرائی بھی ضرورکریں۔
ماہرین زراعت نے بتایا کہ فصل اگنے کے موقع پراگر زمین میں نمی کم ہو تو چھدرائی کا عمل زرا تاخیر سے کیا جائے کیونکہ ایسی صورت میں فصل پر سوکے کی بیماری حملہ آور ہوسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ چنے کی فصل کو کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے، لہذا آبپاش علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں پھول آنےپر ہلکا پانی لگا دیا جائے۔
Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-01-11/news-3014918.html