قصور: ماہرین زراعت نے کہا کہ کاشتکار مونگ ماش کی بیماریوں اور کیڑے و مکوڑوں کے فوری تدراک کیلئے مناسب حکمت عملی اپنائیں تا کہ فصل کو نقصان کی معاشی حد سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مونگ ماش کی اچھی پیداوار کے لئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی بھی نہایت ضروری ہے۔  

انہوں نے کہا کہ مونگ  ماش کی فصل کو تین پانی درکار ہوتے ہیں ، پہلا پانی اگاؤ کے 3 سے 4 ہفتے بعد، دوسرا پانی پھول نکلنے پر اور تیسرا پانی پھلیاں نکلنے پر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہاگر اس دوران بارش ہو جائے تو فصل کو ضرورت کے مطابق آبپاشی کی جائے، نیز اگر بارش کا زائد پانی کھیت میں جمع ہو جائے تو نکاسی کا بھی فوری انتظام کرنا چاہیے۔