محکمہ زراعت نے کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ آلوکی موسم خزاں کی کاشت اکتوبر کے دوسرے ہفتے تک مکمل کر لیں۔ فصل کی بہتر نشوونما کے لئے زمین کی اچھی تیاری بہت ضروری ہے۔ آلوکی بہترین کاشت اور اچھی فصل کے حصول کے لئے 28 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت انتہائی موزوں ہوتاہے۔ کاشتکاروں کو چاہیے کہ بیج کے حصول کے لئے فصل کی کاشت 10 اکتوبر تک مکمل لیں۔ آلو کی کاشت کیلئے 1200 سے 1500 کلوگرام فی ایکڑ بیماریوں سے پاک تصدیق شدہ بیج استعمال کرناچا ہیے اور بیج کو کاشت سے کم ازکم 10روز پہلے نکال کر خشک جگہ پر پھیلا دینا چاہیے۔
Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-10-02/news-3301964.html