فیصل آباد: ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو موسم بہار کی سبزیوں اور فصلوں کی باقیات کو کٹائی کے فوراً بعدتلف کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باقیات سفید مکھی کی پیداوار کو بڑھاتے ہیں جو کہ کپاس کی فصل کا ایک نقصان دہ کیڑا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کپاس کے کاشتکار اپنے علاقے میں ایسی سبزیاں نہ اگائیں جو سفید مکھی کو اپنی طرف متوجہ کر سکے۔