ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ ٹماٹر کی فصل کو کیڑوں سے محفوظ رکھیں تاکہ بھرپور پیداوار حاصل کی جا سکے۔ ٹماٹر کے کھیت میں موجود سنڈیوں کو فوری طور پر تلف کر دیں تاکہ فصل کو کسی بھی نقصان سے بچایا جا سکے- چور کیڑے شام کے وقت پودوں کو سطح زمین سے کاٹ دیتے ہیں۔ کیڑوں کے خاتمے کے لیے روشنی کے پھندے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ مزید، انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کیڑے مار ادویات کا استعمال محکمہ زراعت کے مشورے سے کریں۔