لاہور: محکمہ زراعت نے مشورہ دیا ہے کہ کاشتکار ترشاوہ پھلوں کو سال میں دو دفعہ ، ایک بار فروری/مارچ میں اور ایک دفعہ ستمبر/اکتوبر میں لگا سکتے ہیں-تاہم ستمبر میں لگائے گئے پودوں میں بہتر پیداوار کی زیادہ صلاحیت ہوتی ہے۔ پودے سے پودے کا فاصلہ 20 فٹ رکھا جائے۔ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے فی ایکڑ پودوں کی اوسط تعداد 100-120 ہونی چاہیے۔
گڑھوں کی گہرائی 3 فٹ ہونی چاہیے اور کھیت میں پودوں کی پیوند کاری کے لیے مناسب منصوبہ بندی ضروری ہے۔