لاہور: محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو  کماد کی منظور شدہ اقسام کاشت کرنے کا مشورہ دے دیا۔ اچھی کوالٹی کا بیج اور منظور شدہ اقسام اچھی پیداوار کا بہترین  ذریعہ ہیں۔ گنے کی فی ایکڑ اوسط پیداوار 750 من فی ایکڑ ہے۔ گنے کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کے لیے اچھے  نکاس اور کافی مقدار میں نامیاتی مادے والی بھاری  میرا  زمین  کی سفارش کی جاتی ہے۔ کاشت کے لیے  سیم اور تھور زدہ  زمینیں موزوں نہیں  ۔ زمین کی اچھی تیاری کے لیے گنے کی جڑوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے گہرے ہل چلا کر  زمین تیار کریں۔